پاکستانپنجابتازہ ترین

ڈسکہ میں ناکے پر رکشہ نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے مسافر خاتون جاں بحق

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈسکہ (جے ٹی این پی کے) ناکے پر رکشہ نہ رکنے پر

تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ گاؤں بناں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رکشہ پر جارہی تھی جو پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

اے ایس آئی وقاص مسعود کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ناکے پر رکشہ نہ روکا جس پر اس نے سرکاری گن سے فائرنگ کی۔

تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے اے ایس آئی وقاص مسعود کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص مسعود کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی فائرنگ سے

خاتون کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ

طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،

فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے،

جاں بحق خاتون کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے،

اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی

افسوسناک ہے، فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار سخت سزا کا مستحق ہے۔

ناکے پر رکشہ نہ رکنے پر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے