نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بنتا ، علی زیدی بلاول پر برس پڑے
کراچی (جے ٹی این پی کے) نام لگانے سے بھٹو نہیں بنتا
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔
سندھ حقوق مارچ ریلی کے حوالے سے کراچی ٹول پلازہ پر خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جا رہا ہے،
ابھی تو موسم گرم بھی نہیں ہوا اور یہ خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں،
یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نا روکیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے؟
ہماری جماعت میں دہشت گردی ہے اور نا ہم ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں،
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔
وفاقی وزیرکا بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، تم بھٹو تو ہو نہیں،
تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے، اردو تمہیں بولنا نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے اللہ بخش کو نوٹس بھیج رہے ہو،
ہم اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم اور مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔
نام لگانے سے بھٹو نہیں بنتا
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں