نامور صحافی محسن بیگ کو ایف آ ئی اے نے گرفتار کر لیا
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نامور صحافی محسن بیگ گرفتار
ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔
ان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی شکایت پر صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ مرگلہ منتقل کردیا گیا۔
محسن بیگ کے وکیل نے اسلام آباد کی ضلعی سیشن عدالت میں ان کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی۔
محسن بیگ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے،
کون لوگ تھے کہاں لے کر جا رہے تھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔
جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن بیگ کو وفاقی وزیر کی شکایت پر گرفتار کرنے ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ جب پہنچی تو اہلکاروں کو زدو کوب کیا گیا اور فائرنگ کی گئ جس سے ایک اہل کار زخمی ہو گیا۔
نامور صحافی محسن بیگ گرفتار
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں