تازہ ترینشوبز،فیشن

نامور اداکار جاوید شیخ پریشان کیوں، وجہ جان کر آپ بھی ہونگے حیران

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی: نامور اداکار جاوید شیخ پریشان کیوں،

پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے نامور اداکار جاوید شیخ نے وفاقی نگران حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو بجلی کے آنے والے بھاری بھر کم بلوں کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی آئے

دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹیکسز سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ نگران حکومت

کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے ہی پڑیں گے۔

جاوید شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے

گزارا کرتا ہو گا اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتا ہو گا۔

اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپکا بجلی کا بل کتنا آیا؟ جس پر جواب دیا اس مرتبہ ڈِیڑھ لاکھ روپے بل آیا جو گزشتہ ماہ سے بہت زیادہ ہے۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں، ان کے لیے بھی پریشانیاں ہیں۔

ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کر لیتے ہیں۔

پریشانی ان لوگوں کیلئے ہے جو تنخواہ دار ہیں،

30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

نامور اداکار جاوید شیخ پریشان کیوں، ، نامور اداکار جاوید شیخ پریشان کیوں،

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے