نالائق کپتان اورٹولے کا جانا اٹل ہے، شہبازشریف

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نالائق کپتان ٹولے کا جانا اٹل

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ

سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران نیازی پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں

جو عوام کو اکسا کر انارکی پھیلانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں نالائق کپتان اور ٹولے کا جانا اٹل۔

جلد ترقیاتی منصوبوں کا عوام کو تحفہ دیں گے.

عمران احمد نیازی کے جاتے ہی سارے پرندے اڑن چھو ہو جائیں گے .

وزیراعلی پنجاب بھی انشائاللہ متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے ہو گا.

انہوں نے کہا کہ سلیکیٹڈ حکومت نے مہنگائی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے.

اور ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے.

بائیس کروڑ عوام آج جھولیاں اٹھا آٹھا کر تبدیلی سرکار کو بد دعائیں دے رہی ہے.

نالائق کپتان پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں.

جو قوم کو جھوٹ بول کر اکسانے کی کوشش کررہے ہیں.

خط جھوٹ کا پلندہ ہے جو اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر احواس باختہ ہو کر اخلاقیات کا جنازہ نکال رہا ہے.

پاکستانی عوام نالائق ٹولے کو معاف نہیں کرے گی انشائاللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک ہے.

میاں نواز شریف بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں.

جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی

مگر مہنگائی کے ستائے عوام کو نالائق کپتان نے دوبارہ عوام کو پندرہ پندرہ گھنٹے سے زائد دورانیہ کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے کر زندگی اجیرن بنا دی ہے.

نالائق کپتان ٹولے کا جانا اٹل

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: