نارنگ منڈی میں مخبوط الحواس شخص کا خونی کھیل، 8 خاندان اجاڑ دیئے

کرائمز نیوز/ نارنگ منڈی میں مخبوط الحواس شخص

نارنگ منڈی کے علاقہ ہچڑ میں ابتک کی تاریخ کا انتہائی افسوسناک خونی واقعہ رونما ہوا ،جہاںمخبوط الحواس پچیس سالہ شخص فیض رسول نے آٹھ ا فر ا د کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے ابدی نیند سلادیا۔

مقتولین کے ورثاء کا نارووال روڈ پر آگ لگا کر احتجاج

مقتولین کے ورثاء نے مرید کے نارووال روڈ سٹاپ پر آگ لگا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور روتے ہوئے کہا پو لیس سفاک قاتل کو بچانے کےلئے ڈرامہ کر رہی ہے، ملزم بی ایس سی پاس اور ایک نجی سکول میں ٹیچر تھا، چند ماہ قبل ملازمت چھوڑی ، دو روز قبل بھی گاﺅں کے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا، جسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا مگر پولیس نے چھوڑ دیا،

ورثاء کا نعشیں پولیس کے حوالے کرنے سے انکار

اس موقع پر مظاہرین نے مقتولین کی نعشیں پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ،تاہم ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی یقین دہانی پر نعشیں پولیس کے حوالے کی گئیں،

ملزم نے کھیتوں اور حویلیوں میں سوئے افراد کو قتل کیذ

سفاک قاتل نے چچا بھتیجا سرفراز اور عمیر کو کھیتوں میں قتل کیا وہ مونجی کی رکھوالی کےلئے سوئے ہوئے تھے دو افراد عنصر اور دلاور کو پٹرول پمپوں اور چار افراد فوجی اکرم اسد علی تنویر شہروز کو مختلف حویلیوں میں قتل کیا، تمام جگہوں پر دور دور تک خون پھیلا ہوا تھا،خونی واقعہ پر پورے گاﺅں میں صف ماتم بچھ گئی ،ورثاءکی چیخ و پکار سے کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی

گاﺅں کے پولیس کانسٹیبل پر بھی حملے کی کوشش، پستول دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا

واضح رہے ملزم آٹھ قتل کرنے کے بعد گاﺅں کے باہر روڈ پر کلہاڑی سمیت پھر رہا تھا ،

اس دوران مذکورہ گاﺅں کا ایک کانسٹیبل چھٹی کے بعد گاﺅں آنے کےلئے سٹاپ پر اترا تو ملزم نے اس

پر بھی حملہ کر دیا،

لیکن جب اس نے پستول نکالا تو ملزم بھاگ کر قریبی مدرسہ میں چلا گیا، جہاں کانسٹیبل ظفر کی کوشش

سے ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا

،ورثاء نے پولیس سے زبردستی ملزم چھیننے کی کوشش کی تاکہ اپنے ہاتھوں اسے قتل کر سکیں لیکن پولیس کی مداخلت

سے وہ ایسا نہ کر سکے ،

علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا بدستور قائم ہے ورثاءپر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی مکمل چھان بین اور مقتولین کی فیملیز سے روابط سمیت دیگر ہدایات جاری کیں

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے 

ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

آئی جی نے ہدایت کی کہ سینئرافسران مقتولین کی فیملیز سےقریبی رابطہ رکھیں اورانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائیں۔ 

اور واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور گرفتار قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ 

ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا کہ  قتل کے  واقعات میں ملوث گرفتار ملزم فیض ذہنی مریض ہے 

جس نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا۔ 

انکا کہنا ہے کہ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا اور ملزم نے 

سارے قتل رات 2 سے 3 بجے کے درمیان کیے جب گاؤں کے تمام افراد سو رہے تھے۔ 

 مزید کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور لاری اڈہ تھانے کے کانسٹیبل نے پٹرول پمپ پر قاتل کو دیکھ اس اور شک گزرنے پر اسکا پیچھا کیا

ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا کہ کانسٹیبل ظفر اقبال رات ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا

راستے میں رات 3 بجے اپنی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے رکا۔

کانسٹیبل نے ایک شخص کو پٹرول پمپ پر مشکوک پایا جسکے ہاتھ میں تیردھار آلہ اور آہنی راڈ تھا

ملزم نےپٹرول پمپ پرقریب ہی سوئے ایک شخص کا بھی قتل کیاتھا۔ ملزم کانسٹیبل ظفر اقبال کودیکھ کر فرار ہوگیا۔

ملزم کے بھاگنے پر کانسٹیبل ظفر اقبال نے اکیلے ہی اس کا پیچھا کیا اور مقامی پولیس کو اطلاع کی۔

ظفر اقبال ملزم کے پیچھے موٹر سائیکل پر گیا اور قریبی گاؤں جاکر ملزم کو قابو کرلیا۔

ڈی پی او فیصل مختار نےکہاکہ پولیس کے بہادر کانسٹیبل کے بروقت اقدام نے مزید لوگوں کوجانی نقصان سےبچالیا۔

آئی جی پولیس بہادر پولیس اہلکار ظفر اقبال کو انعامات سے نوازیں، صوبائی وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر

صوبائی وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگراور وزیر قانون پنجاب خرم شہزادورک کی ڈی پی اور آفس میں پریس کانفرنس کی

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کاکہناتھا کہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑمیں 8 افراد کےقتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

لاہور کے تھانہ لاری اڈا میں تعینات پولیس اہلکار ظفراقبال اگر قاتل کو بروقت گرفتار نہ کرواتا تو مزید قیمتی جانیں بھی ضائع ہو سکتی تھیں

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

۔ملزم نے ایک روز قبل اپنی والدہ اور گاؤں کے دیگر افراد کو زخمی کیا مگر نارنگ منڈی پولیس نے

مقامی پولیس اور گشت پر مامور عملے کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رہا کردیا

جس پر تحقیقات کرکے تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی

اور گشت پر معمور پیٹرولنگ پولیس کے خلاف بھی غفلت برتنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے گزارش کی ہے کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے

پولیس اہلکار ظفر اقبال کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

نارنگ منڈی میں مخبوط الحواس شخص

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: