نادرا اور چھیپا کے درمیان نامعلوم لاشوں کی شناخت کے معاہدے پر دستخط

کراچی (جے ٹی این پی کے) نادرا اور چھیپا کے درمیان نامعلوم

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈیجیٹل شناختی نظام کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

آن لائن سسٹم کا مقصد بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کے نظام کے ذریعے ریئل ٹائم میں غیر شناخت شدہ لاشوں اور ذہنی معذور گمشدہ افراد کی شناخت انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکرنا ہے۔

معاہدے پر چیئرمین نادرا طارق ملک اور چیئرمین چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد رمضان چھیپا کے درمیان کراچی میں دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کو پبلک گڈ کے طور پر شہریوں کی بہتری اور آسانی کے لئے استعمال کرنا نادرا کی حکمت عملی میں شامل ہے۔

اس سلسلے میں آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کے ذریعے نامعلوم لاشوں اور گمشدہ افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات پنجاب بھر میں بھی بہت جلد شروع کی جائیں گی۔

نادرا چھیپا کو ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی تیاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی آلات بھی فراہم کرے گا.

یہ نظام ابتدائی طور پر ایدھی فائونڈیشن کو مفت دیا گیا تھا تاکہ سِول رجسٹریشن سسٹم کو عوامی

بھلائی اور قومی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

چیئرمین نادرا نے کراچی میں چیئرمین ایدھی فائونڈیشن فیصل ایدھی اور چیف سی پی ایل سی

سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

نادرا نے ایدھی فائونڈیشن کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے شناخت کے لیے لاشوں، لاپتہ اور بے ہوش

افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے لیے بنیادی انگوٹھوں کے ڈیجیکیٹک مشینیں اور دیگر

متعلقہ تکنیکی سامان فراہم کیا۔ ڈیجیٹل شناختی نظامغیر شناخت شدہ لاشوں اور گمشدہ افراد کی

شناخت میں انتہائی مددگار ثابت ہوا۔

چیئرمین نارا طارق ملک نے چیف سی پی ایل سی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے

ہوئے کہا کہ نادرا نے 6673 ناقابل شناخت لاشوں کو قابل شناخت بنانے کے لئے اس سسٹم

کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کیں.

جن میں سے 4427 لاشوں کی شناخت کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

حال ہی میں نادرا نے 1415 بے گھر مردوں اور428 خواتین کی کامیابی سے شناخت کی۔
نادرا اور چھیپا کے درمیان نامعلوم

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: