ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال، انڈیا نے کیا گوگل کو جرمانہ، ٹیکساس میں مقدمہ درج
نئی دہلی، ٹیکساس (جے ٹی این پی کے) انڈیا نے کیا گوگل کو جرمانہ
بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161ملین ڈالر (13ارب بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس نے گوگل کیخلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بیان میں الزام عائد کیاکہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، برازنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
۔۔۔گوگل کی جانب سے بھارتی الزامات پر تاحال خاموشی۔۔۔
بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی،
گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ فون بنانے والوں کیساتھ یکطرفہ معاہدے کر رہا ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیانے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔
گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے
ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی جانب سے دائر کیے جانیوالے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے چہرے اور آواز کی شناخت کے ڈیٹا کو اپنی سب سے زیادہ آمدنی والی اشیائ، جیسے گوگل فوٹو ایپ، نیسٹ ہب میکس اور گوگل اسسٹنٹ، کی ٹریننگ کیلئے استعمال کیا۔
ٹیکساس کی جانب سے گوگل پر مقدمہ دائر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس ریاست میں بائیو میٹرک
کے حوالے سے ایک قانون ہے جس کے تحت بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال نہیں کیا جاسکتا، قانون توڑنے کی صورت میں فی خلاف ورزی 25 ہزار ڈالرز جرمانہ عائدکرنے کی سزا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرینگے ، گوگل۔۔۔
اٹارنی جنرل ٹیکساس نے الزام عائد کیا کہ گوگل نے صارفین سے اجازت نہیں لی ،
گوگل کی جانب سے اکٹھا کی گئی ٹیکساس کے عوام کی بلا امتیاز ذاتی معلومات کو کسی طور
برداشت نہیں کیا جائیگا۔
عوام کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سے لڑائی جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل گوگل کی اشیاء کی کردار کشی کر رہے ہیں،
کمپنی عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کریگی ۔
انڈیا نے کیا گوگل کو جرمانہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،