نابلس میں صہیونی فوجیوں کیساتھ شدید جھڑپیں، 99 فلسطینی زخمی
نابلس صہیونی فوجیوں کیساتھ شدید جھڑپیں
نابلس/ قلقیلیہ (جے ٹی این پی کے) صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید
جھڑپیں، 99 فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں ۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق، مقبوضہ
ویسٹ بینک کے نابلس میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم 99
فلسطینی زخمی ہوئے۔اس رپورٹ کے مطابق، یہ جھڑپیں جنوبی نابلس کے بیتا
قصبے اور قلقیلیہ کے ’کفر قدوم‘ علاقے میں ہوئیں جن میں 15 فلسطینی گولیوں
سے زخمی ہوئے اور باقی آنسو گیس کے گولے سے گھٹن کا شکار ہوئے۔
فلسطینیوں اور صہیونیوں میں یہ جھڑپیں، مشرقی نابلس میں ایک 21 سالہ فلسطینی
نو جوان کی شہادت کے ایک دن بعد ہوئیں۔صہیونی دہشتگردوں نے ایک 21 سالہ
نوجوان بکر حشاش کو مشرقی نابلس میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب
گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔فلسطینی شہداء کے گھرانوں کی قومی تنظیم نے اس
سے پہلے بتایا تھا کہ 2021 میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں 357 فلسطینی شہید
ہوئے ہیں۔ 2021 میں صہیونی فوج نے 8000 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا
جس میں 1300 بچے اور 184 عورتیں شامل ہیں۔
نابلس صہیونی فوجیوں کیساتھ شدید جھڑپیں
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں