میں نہیں، حسنین چاچو ہے، نسیم شاہ، سب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ، ویڈیو وائرال

پشاور: جتن سپورٹس رپورٹر : میں نہیں، حسنین چاچو ہے

پاکستان کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو مداح بچے نے چاچو پکارا تو کرکٹر نے اسے ’’ چاچو ‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے سے منع کر دیا۔ نسیم شاہ کی بات سن کر موقع پر موجود تمام کھلاڑی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔

دعائوں نے کام کردیا، اب ہمارا وقت ہے، شاداب خان

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نسیم شاہ سمیت دیگر

کھلاڑیوں کی مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل

ہوئی ہے جس میں فاسٹ بالرز کو مداحوں سے ملاقات کرتے اور انہیں آٹوگراف دیتے دیکھا گیا ہے۔

ایک ننھے فین نے نسیم شاہ کو چاچو کہتے ہوئے آٹوگراف

کا سوال کیا جس پر نسیم شاہ نے بچے کو ہنستے ہوئے ٹوکا

اور کہا کہ میں چاچو نہیں ہوں، حسنین چاچا ہے۔ آٹوگراف

دیتے ہوئے بھی نسیم شاہ نے بچے کو یاد دلایا کہ اب چاچا

کہو گے؟ جس پر بچے نے انکار کر دیا۔ بعد ازاں نسیم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مداحوں سے ملتے بھی دیکھا گیا۔

راشد لطیف سرفراز اور رضوان کو ٹپس دینے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں سابق کپتان راشد لطیف سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے پہنچ گئے۔

راشد لطیف پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی دعوت پر ٹریننگ سیشن میں پہنچے۔

سابق کپتان راشد لطیف انگلینڈ سے سیریز سے قبل سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے آئے۔

انگلینڈ ٹیم کی پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا،

ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

آج 29 اور کل 30 نومبر کو بھی پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے بعد یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہو گا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ مہمان کرکٹرز نے اتوار کو آرام کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

میں نہیں، حسنین چاچو ہے ، میں نہیں، حسنین چاچو ہے

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: