میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی، زبردستی بنایا گیا، ریکھا

ویب ڈیسک/ آئی آر خان :میں اداکارہ نہیں بننا

 بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ کہلانے والی ریکھا نے کہا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں
بننا چاہتی تھیں، انہیں زبردستی اداکارہ بنایا گیا ۔

فلم انڈسٹری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی

انڈین میڈیا میں شائع ہونےوالے حالیہ ایک انٹرویو میں ریکھا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بالکل بھی دلچسپی
نہیں تھی، کم عمری سے ہی زبردستی مجھے اداکارہ بنایا گیا۔

صرف 3سال کی عمر میںفلم انڈسٹری میں قدم رکھا

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریکھا نے صرف 3سال کی عمر سے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری میں قدم
رکھا، تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں 13برس کی عمر میں ڈیبیو کیا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہی شہرت کی بلندیوں
پر پہنچ گئیں۔

6، 7سال بعد فلم انڈسٹری میں دلچسپی پیدا ہوئی ،ادکارہ

اداکارہ نے یہ بھی کہا جب ممبئی آئی تو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے گھر والوں سے رابطہ کیا، مجھ سے پوچھنے لگے
کہ ہندی فلم میں کام کروگی تو میں نے منع کردیا، میرے انکار کے باوجود انہوں نے مجھے پروجیکٹ کا حصہ بنا
لیا، کام کرتے ہوئے 6، 7سال گزرے تو میری فلم انڈسٹری میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔ریکھا کا مزید کہاکہ زبردستی
خود کو کھینچ کر شوٹنگ پر لے جاتی تھی، دو شفٹ کرنا مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ


میں اداکارہ نہیں بننا

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: