میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
لاہور (جے ٹی این پی کے) میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کا فزکس اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کا پریکٹیکل 19 نومبر کو ہوگا،
عملی امتحان کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ کے تحت فزکس اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے پریکٹیکل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
لاہور بورڈ نے ملتوی ہونے والے عملی امتحان کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل امتحان 9 نومبر کو ہونا تھاجسے ملتوی کر دیا گیا تھا، عملی امتحان اب 19 نومبر کو ہوگا۔
لاہور بورڈ کے تحت عملی امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 35 ہزار ہے۔
میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم لیٹ فیس کیساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلبا وطالبات کو سہولت پہنچانے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
اس بار آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی