تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیملٹی میڈیا،ویڈیوز

میٹا کی واٹس ایپ پر منفرد سہولت، ٹوئٹر کا متبادل بھی ڈھونڈ نکالا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: میٹا کی واٹس ایپ پر منفرد

جہاں عالمی شہرت یافتہ سوشل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اب ایک ہی اکاونٹ 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کرنے کا نیا فیچر متعارف کر دیا ہے، وہیں فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹویٹر کی متبادل ایپ پر کام تیز کر دیا ہے۔ پہلے اسے پی 92 کا خفیہ نام دیا گیا تھا اور اب اسے ’’ بارسلونا ایپ ‘‘ کہا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ ایپ جلد میسر ہو گی۔

سنیپ چیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر، مفید مشورے دینے والا ساتھی متعارف

تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف

کروائی گئی ہے جس کے تحت اب ایک وٹس ایپ اکاﺅنٹ 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز

پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین سہولت

سے مستفید ہو سکیں گے۔ نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکاﺅنٹ مختلف ڈیواسز

پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر

کے ذریعے استعمال کی جا سکتی تھی۔

ٹوئٹر کے متبادل کا نام ’’ ہمارے خیالات کے انسٹاگرام ‘‘

فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹویٹر کی متبادل ایپ پر کام تیز کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کا مرکزی مقصد ٹویٹر سے مایوس ہونیوالے افراد کو اپنی جانب متوجہ

کرنا ہے تاہم خود میٹا بھی اپنا دائرہ کار بڑھانا چاہتی ہے۔ اس کے تحت مشہور شخصیات اپنی بات کہہ

سکیں گی اور ان کے فالوور انہیں سن سکیں گے۔ اس ضمن میں ایپ پر تحقیق کرنے والے مشہور ماہر

الیساندرو پولیزی نے کہا ہے کہ اسے ’ ہمارے خیالات کے انسٹاگرام ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ الیساندرو نے ایک

تصویر بھی شائع کی ہے لیکن بارسلونا ایپ کب سامنے آئےگی، یہ نہیں بتایا۔ تصاویر کے مطابق اس کی

پوسٹ میں متن یا ٹیکسٹ شامل ہو گا اور اس میں ٹویٹر سے بہتر فیچرز متوقع ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے

کہ میٹا نے اسے انسٹاگرام سے منسلک کیا ہے اور اس کے اکاﺅنٹ سے آپ بارسلونا اکاﺅنٹ بنا سکیں گے۔

ایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الفاظ کی حد 500 رکھی گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

میٹا کی واٹس ایپ پر منفرد، میٹا کی واٹس ایپ پر منفرد

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے