میٹا کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی سے لکھ کر ویڈیو بنانا ہوا ممکن

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: میٹا کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی
میٹا کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی سے محض لکھ کر ویڈیو بنانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

میک اے ویڈیو نامی سسٹم محض تحریر سے حقیقت کے قر یب نظر آ نے والی ویڈیو بنا سکتا ہے۔

اس طرح کی ٹیکنالوجی حالیہ برسوں میں کافی نمایاں ہوئی ہے مگر اب بھی اس سے ٹیکسٹ سے صرف تصاویر ہی بنائی جارہی تھیں،

لیکن اب میٹا کمپنی ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور ٹیکسٹ ٹو ویڈیوز بنانیوالا اے آئی سسٹم تیارکر لیا ہے۔

پڑھیں : مستقبل میں مصنوعی ذہانت کو قابو کرنا مشکل ہوگا، تحقیق

اس بارے میں کمپنی کے محققین نے بتایا ایسا ماڈل جو تحریر سے تصاویر بنا سکتا ہے وہ

مختصر ویڈیوز تیار کرنے کیلئے حیران کن حد تک مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

یہ سسٹم فی الحال عام افراد کیلئے دستیاب نہیں مگر دلچسپی رکھنے والے افراد

اس فیچر کے حوالے سے سائن اپ فارم بھر سکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا اس سسٹم سے تیار ہونیوالے مواد پر واٹر مارک موجود ہوتا ہے تاکہ

دیکھنے والوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے ہمارا مقصد بتدریج اس ٹیکنالوجی کو عام افراد کو فراہم کرنا ہے،

مگر ہم ابھی اس کی آزمائش کررہے ہیں۔

اس پر کام کرنیوالے ماہرین نے بتایا ہماری تحقیق کا مقصد نقصان دہ یا گمراہ کن مواد کی تیاری کی روک تھام کرنا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

میٹا کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: