میو ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ مشین کی غلط رپورٹنگ، مریض، ڈاکٹر پریشان

لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: میو ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ مشین

پنجاب کے دارالحکومت کے انتہائی معروف اور مصروف میو ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ مشین غلط رپورٹنگ دینے لگی،

جس سے نہ صرف مریضوں کو تکلیف سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے تو وہیں ڈاکٹرز کو بھی علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

پڑھیں : کورونا ویکسینزکوغیرموثر کرنیوالا وائرس دریافت

ایک نجی ٹی وی کے مطابق میو ہسپتال میں نصب ڈینگی ٹیسٹ مشین خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ غلط رپورٹنگ دینے لگی ہے،

غلط رپورٹنگ سے نہ صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹرز کو بھی علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹرز پریشان ہیں کہ کس رپورٹ کے مطابق مریض کا علاج کریں۔

ہسپتال میں نصب ڈینگی ٹیسٹ مشین کی خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا

جب ایک مریض کی دو رپورٹس کے بلکل مختلف نتائج سامنے آئے،

شدید تکلیف میں مبتلا افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا تو پہلی بار رپورٹ بالکل ٹھیک آئی،

مزید پڑھیں : 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری

رپوٹ میں پلیٹ لیٹس 288 رپورٹ ہوئے، اسی وقت دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا

تو دوسری رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 75 آئی۔

رپورٹس میں تضاد پر بروقت علاج شروع نہ ہونے سے مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

جبکہ ذرائع کے مطابق کئی مریضوں کو غلط رپورٹنگ کی بنیاد پر ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: