تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور (جے ٹی این پی کے) مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر

قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا

گیا ہے۔ٹیم آف دی ایئر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی

ہیں ، ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔ٹیم میں تین، تین کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے ہیں

جبکہ دو نیوزی لینڈ اور ایک ایک کھلاڑی سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے منتخب کیا گیا ہے۔خیال

رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی

ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ون ڈے ٹیم میں

فخر زمان اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستان کی فاطمہ ثناء کو بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا

ہے، جس میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی

ایئر میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو کپتان بنایا گیا ہے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لیزلی لی، الیسا ہیلی

وکٹ کیپر، ٹیمی بیماونٹ اور میتھالی راج شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہیلے میتھیوز، ماریزین کیپ،

شبنم اسمعیل، جھولن گواسوامی اور انیسہ محمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم

کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی

ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے