میلبرن میں ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں آج روایتی حریف آمنے سامنے ہونگے
میلبرن میں ٹی20 ورلڈ کپ
آج بروز اتوار دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے
اتوار کو میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا ہو رہا ہے۔
دونوں فریقوں کیلئے بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی مقابلے میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا
بھارت کو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، ایک بار بھارت جب کہ
ایک بار پاکستان جیت سے ہمکنار ہوئے
ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد انڈین ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے۔
بیٹنگ لائن اپ کے بنا پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتیں ہیں لیکن
کمر کی چوٹ جسپریت کو باہرہونا پڑا تو ڈیتھ بولنگ انکے لیےایک بڑی پریشانی بن کر سامنے آئی ہے۔
ادھر پاکستان آج کے اس مقابلے میں اپنی طرف سے اعتماد کے ساتھ اتر رہا ہے۔
گرین شرٹس نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ فریقی سیریز جیتی اور اس نے
اس میگا ایونٹ کے لیے اچھی تیاری بھی کر رکھی ہے
اب دیکھنا یہ ہے کہ آج دونوں روایتی حریفوں میں سے جیت کس کا نصیب بنتی ہے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ