ہمایوں سعید نے فون کرکے ” میر ے پاس تم ہو ” میں کردار کی پیشکش کی ‘ عدنان صدیقی

میر ے پاس تم ہو

لاہور(این ا ین آئی) سینئر اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے فون کرکے ڈرامہ سیریل ” میر ے پاس تم ہو ” میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کردار تم پر بہت فٹ بیٹھے گا،

ہمایوں سعید کی عادت ہے کہ جب وہ کسی دوست کوکردار کی پیشکش کرتا ہے تو اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیتا ہے۔

ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ جب اس نے مجھے بتایا کہ میری نئی ڈرامہ سیریل میں ایک کردارتمہارے لئے ہے اورتم اس میں مکمل فٹ نظر آئو گے جس پر میں نے اسے کہا کہ یقینا تم اس ڈرامہ سیریل میں ہیرو آئو گے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ڈرامے کااسکرپٹ پڑھا تو مجھے اپنا کردارواقعی اچھا لگا اورمیری توقع کے برعکس وہ زیادہ مقبول ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کے خوبصورت ڈائیلاگ کا کریڈٹ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو جاتاہے جس کی وجہ سے اس ڈرامے کوبے پناہ مقبولیت ملی ۔ ہمایوں سعید کی عادت ہے کہ جب وہ کسی دوست کوکردار کی پیشکش کرتا ہے تو اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیتا ہے۔

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: