میرے نام کے ساتھ پیا کا اضافہ مرحوم طارق ٹیڈی نے کیا ‘ قیصر پیا کا انکشاف

لاہور(جے ٹی این پی کے) نامور کامیڈین اداکار قیصر پیا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے نام کے ساتھ پیا کا اضافہ مرحوم طارق ٹیڈی نے کیا تھا،

انہوںنے مجھے بلا کر کہا کہ دو باتیں کہیں کہ دوست کیوں میرے علاج کیلئے امداد مانگ رہے ہیں میرا گھر یا گاڑی بیچ دو اور دوسرا بیٹے کا خیال رکھنے کی درخواست کی ۔

ایک انٹر ویو میں قیصر پیا نے کہا کہ طارق ٹیڈی کے دنیا سے چلے جانے کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

وہ ایک اچھے فنکار ہیں بلکہ بہت نفیس انسان بھی تھے،

جب بھی کسی دوست کو کوئی تکلیف ہوتی وہ سب کی مدد کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پیچیدہ بیماری اور یہ جاننے کے باوجود میں زندہ نہیں رہوں گا۔

وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو جگتیں کر رہے ہیں،

طارق ٹیڈی ہنسنے اور ہنسانے کے لئے پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پیا کا نام مجھے طارق ٹیڈی نے دیاہے ۔

ہم کمالیہ میں ڈرامہ کر رہے تھے تو میں نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ کوئی اضافہ کریں

جس پر انہوں نے پیا کا اضافہ کیا اور ساتھ جگتیں مارتے ہوئے کہا کہ تمہارے دشمن

اور جو لڑکی تم سے نفرت بھی کرتی ہو گی وہ بھی تمہیں پیا ہی کہے گی ۔

میرے نام کے ساتھ پیا

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: