میرب علی نے بتایا بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپارازاورروینہ ٹنڈن کا پچھتاوا
کراچی، ممبئی(جے ٹی این پی کے) میرب علی نے بتایا بالوں کی کٹنگ
اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا
وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں تو اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے ہیئر کٹ میں تصویر اپلوڈ کی تھی جس کے کیپشن میں ان کا بتانا تھا انہوں نے حادثاتی طور پر میں اپنے بال اتنے چھوٹے کر لیے ہیں،
مگر انہیں اپنا یہ ہیئر کٹ پسند آ رہا ہے۔
بعد ازاں میرب علی نے ایک لائیو سیشن میں بالوں کے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا
وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔
میرب علی کا اپنے ویڈیو سیشن میں بتانا تھا انہیں اپنے بال کاٹ کر اچھا لگتا ہے،
وہ اداس ہوتی ہیں تو بال کاٹ کر اچھا محسوس کرتی ہیں۔
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
دوسری طرف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اعتراف کیا ہے کہ مشہور آئٹم سانگ چھیاں چھیاں نہ کرنے پر انہیں آج تک پچھتاوا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ میں نے اسکرپٹ سنا تو مجھے ٹینا کا کردار مناسب لگا
لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میں سیکنڈلیڈ نہیں آنا چاہتی تھی،
مرکزی کردار کاجل کا تھا جو اس زمانے میں میری مقابل تھی،
مجھے لگا اگر میں کاجل کے ساتھ سیکنڈ لیڈ میں فلم میں آئی تو یہ میرے کیریئر کے لیے فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے آئٹم سانگ چھیاں چھیاں نہیں کیا جس پر آج تک پچھتاوا ہے،
مجھے شاہ رخ خان تک نے فون کرکے کہا کہ یہ کرو لیکن میں رضامند نہیں ہوئی،
مجھے اس وقت لگتا تھا کہ میں اپنے نام کے ساتھ آئٹم سانگ گرل کا لیبل نہیں لگوانا چاہتی۔
میرب علی نے بتایا بالوں کی کٹنگ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ