میرا، ریشم، ریما سے متعلق وینا ملک کی رائے،غناعلی کی ہم شکل کون؟ اور ماہرہ خان

لاہور، کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) میرا، ریشم، ریما سے متعلق وینا

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اداکارہ میرا اور ریشم کو ریما
خان سے زیادہ اچھی اداکارائیں قرار دیتے ہوئے کہا ریما صرف ایک
ڈانسر ہیں۔ ادھر معروف اداکارہ غنا علی کو اپنی ہمشکل مل گئی ہے۔
جبکہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی پروڈکشن ویب سیریز بارہواں
کھلاڑی کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آ گئی۔

===> شوبز اور فیشن کی مزید اہم خبریں ( == پڑھیں ==)

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک
نے کہا کہ میرا بہترین اداکارہ اور ریشم بہت اچھی اداکارہ ہیں، البتہ ریما
خان ایک ڈانسر ہیں، لہٰذا وہ اداکارہ نہیں۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ ریشم
اور میرا اداکارہ ریما سے زیادہ اچھی اداکارائیں ہیں، تاہم ریما بھی اچھی
اداکاری کرتی ہیں لیکن ان تینوں میں سے کسی دو کا انتخاب کرنا ہو تو
میں میرا اور ریشم کا کروں گی۔

اداکارہ غنا علی کی ہمشکل ڈیجیٹل کریئٹر فاطمہ محمود

معروف اداکارہ غنا علی کو اپنی ہمشکل مل گئی ہے۔ ڈیجیٹل کریئٹر فاطمہ
محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے پیج گلو
بائے فاطمہ پر صارفین سے ایک سوال پوچھا کس کس کو لگتا ہے وہ
اداکارہ غنا علی کی طرح لگتی ہیں؟ جس پر اداکارہ غنا علی نے خود اپنی
انسٹا سٹوری پر فاطمہ محمود کو جواب دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ فاطمہ ان
کی ہمشکل ہیں۔

غناعلی کا مجھے ہمشکل سمجھنا خوش آئندہ ، فاطمہ محمود

غنا علی کا یہ جواب ملنے پر فاطمہ محمود کو بے حد خوشی ہوئی۔ فاطمہ
محمود نے اداکارہ کی انسٹا سٹوری کو اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر
کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں غنا علی بہت پسند ہیں اور انہیں اس بات پر یقین
نہیں آ رہا کہ اداکارہ خود بھی انہیں اپنا ہمشکل سمجھتی ہیں۔ اس حوالے سے
زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے بھی یہی رائے دی ہے کہ ڈیجیٹل کریئٹر
فاطمہ محمود کافی حد تک اداکارہ غنا علی سے ملتی ہیں۔

ماہرہ خان کے ” بارہواں کھلاڑی“ کا پریمیئر 5 مارچ کو ہو گا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی پروڈکشن ویب سیریز بارہواں کھلاڑی
کا پریمیئر 5 مارچ کو ہو گا۔ ماہرہ خان کی پہلی پروڈکشن، ویب سیریز
بارہواں کھلاڑی کا انتظار سبھی کو ہے۔ کرکٹ سے متعلق اس ویب سیریز
میں دوستی، محبت، حسد، جدوجہد اور کامیابی جیسے موضوعات کو اجاگر
کیا گیا ہے، بارہواں کھلاڑی کو ماہرہ خان اور نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے
جبکہ ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں۔ سیریز کی کاسٹ میں فواد خان‘ یوٹیوبر
شاہ ویر جعفری، دانیال ظفر، میریوسف، خاقان شاہنواز اور دیگر شامل ہیں۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

میرا، ریشم، ریما سے متعلق وینا ، میرا، ریشم، ریما سے متعلق وینا ، میرا، ریشم، ریما سے متعلق وینا

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: