عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں، شہبازشریف
لاہور (جے ٹی این پی کے) مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں
مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اور گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں،عمران نیازی گھر جائیں،
ہفتہ کو ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاپٹرول بم گرانے کے بعداب بجلی 6روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے ،
تاہم عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں،
عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں اور خدا کا خوف کریں۔
پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی،
پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں چارروپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے۔
حکو مت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی جبکہ عوام کے ریلیف کیلئے دو تہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے،
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کاریلیف دے سکتے ہیں لیکن ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں۔
رواں مالی سال کے 7ماہ میں خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے،
انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے۔
حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی،
کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں،
عوام کو ریلیف تو نہ مل سکا، پونے چار سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے،
ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے،
پیٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے،
حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں