تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف ثابت ہوگی، شہبازشریف

لاہور (جے ٹی این پی کے) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے  ریلیف

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے آٹے، چینی، پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کیا گیا،

تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا، تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد 10روپے پٹرول کی کمی عملََا واپس ہوچکی ،

مگر ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ،

یہ بھی پڑھیں : اوگرا نےعوام پرگیس بم گرا دیا

عوام کو ریلیف دینا ہے تو بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے،

خدشہ ہے 10روپے کا سیاسی ریلیف آنیوالے دنوں میں ہر شہری کو سیکڑوں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے۔

جھوٹے حکومتی پیکجز کا بوجھ بھی عوام کو اٹھانا پڑیگا،

ایک طرف مہنگائی کے ستائے عوام اور دوسری طرف لٹیرے حکمرا ن ہیں،

گندم، چینی اور ایل این جی کی طرح حکومت پٹرولیم بحران پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے،

ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 82 فیصد ہوگیا،

گردشی قرض میں 114 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ،

تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر معیشت کی تباہ حالی کا بیان ہے، اس خسا ر ے کی

قیمت کو ن ادا کرے گا ؟۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: