پاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

مہنگائی میں مزید 1.10 فیصد اضافہ ہو گیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) مہنگائی میں مزید 1.10 فیصد اضافہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹر نگ کمیٹی کا اجلاس ہوا.

جس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

اقتصادی مشیر خزانہ ڈویژن نے بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا،

33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،

گذشتہ ہفتے 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

بتایاگیا لہسن 0.06 فیصد، ٹماٹر 0.02، انڈے 0.06 فیصد سستے ہوئے،

ایل پی جی 0.05، گڑ 0.0004 اور چینی 0.01 فیصد سستی ہوئی،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

چکن 0.35، ویجی ٹیبل گھی 0.22، کنگ آئل 0.23 فیصد مہنگے ہوئے۔

بتایاگیا آلو، گندم، آٹا، سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی ذخائر و قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا،

کراچی میں آٹا مہنگا ہونے سے ملکی سطح پر اثرات ہوئے۔

اجلاس میں ملک میں چینی کے ذخائر و قیمتو ں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی ۔

اجلاس کو ملک میں کی قیمتوں اور ذخائرکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق دال مونگ اور ماش کی قیمتوں میں کمی اور دال مسور کی قیمت مستحکم رہی،

کمیٹی کی خوردنی تیل کی قیمتوں اور ذخائر سے متعلق بھی آگاہ کیااور بتایا عالمی منڈی میں پام اور سویا بین آئل 49.2 اور 72.4 فیصد مہنگے ہوئے۔

وزیر خزانہ نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں کھاد کی دستیابی اور پیداوار کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

وزیر خزانہ نے کھاد کی سمگلنگ پر اظہار تشویش، فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔

وزیر خزانہ کو یوٹیلیٹی سٹورز پر سبزیوں کی فروخت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں سستا اور سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر بر یفنگ دی گئی ۔

وزیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ۔

مہنگائی میں مزید 1.10 فیصد اضافہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے