مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا بھارت سرکار سے حیرت انگیز مطالبہ

وڈودرا،گجرات (جے ٹی این پی کے) مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی
بھارت میں موہن داس کرم چند گاندھی المعروف مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے
کہا ہے کہ اگر ہندوستانی کرنسی نوٹوں سے گاندھی کی تصویر ہٹا دی جائے تو وہ حکومت کے شکر گزار ہوں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تشار گاندھی نے گجرات کے ضلع وڈودرا میں صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہاکہ اگرحکومت کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دیتی ہے تو وہ اس کے شکرگزار ہوں گے
کیونکہ نوٹوں پر صرف ان کی تصویر ہے نہ کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا ان کی روح اور نہ ہی اس کے ذریعے انکے نظریے کی کوئی نمائندگی ہوتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ”موہن داس کرم چند گاندھی ایک نظریہ تھے، اس نظرئے کو لازوال رہنا چاہیے،
ہمیں کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر کی ضرورت نہیں ہے،

اگر حکومت انکی تصویر ہٹاتی ہے تو وہ پہلی اور آخری بار اس حکومت کی حمایت کریں گے ۔
تشار گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جب سے

بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے،
وہ تاریخ کو دوبارہ رقم کرنے اور پرانی تاریخ کو مٹانے میں سرگرم ہے، جسے وہ پسند نہیں کرتی ۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: