مونالیزا فن پارہ کے خالق لیونارڈو ڈاونچی سے متعلق حیران کن انکشافات
روم: جے ٹی این پی کے نیوز: مونالیزا فن پارہ کے خالق لیونارڈو
اٹلی کی یونیورسٹی آف نیپلیس سے منسلک قدیم شاہکاروں کے ماہر پروفیسر کارلو ویسے نے مونا لیزا جیسے عالمی شہرت یافتہ شاہکار فن پارے کے خالق لیونارڈو ڈاونچی پر نئی تحقیق میں ان کی زندگی سے جڑے پہلووں سے متعلق مزید اہم انکشافات کئے ہیں۔
اٹلی میں نباتاتی عجوبہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز
میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی یونیورسٹی آف نیپلیس سے منسلک قدیم
شاہکاروں کے ماہر پروفیسر کارلو ویسے نے بتایا ہے کہ طویل عرصے
تک بتایا جاتا تھا کہ لیونارڈو ڈاونچی کی والدہ اٹلی کے علاقے ٹسکنی کی
ایک کسان خاتوں تھیں، تاہم حقائق اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ ڈاونچی
کی زندگی کے حوالے سے نئی کتاب سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران
انہوں نے انکشاف کیا کہ عالمی شہرت یافتہ مصور اور یورپ کی بیداری
کی تحریک ’’ رینیسنس‘‘ کی علامات سمجھے جانے والے لیونارڈو ڈاونچی
کی والدہ ایک کاکیشیائی غلام تھیں، جنہیں پہاڑوں میں اپنے آبائی علاقے
سے لا کر فروخت کیا گیا تھا، فلورینس پہنچنے سے قبل انہیں قسطنطنیہ
اور پھر وینس تک کئی بار فروخت کیا گیا۔
چین میں باپ بیٹی کے مابین قانونی جنگ کا دلچسپ و سبق آموز انجام
لیونارڈو ڈاونچی کی زندگی پر تحقیق کرنیوالے پروفیسر کارلو نے کئی
برسوں تک فلورینس شہر کے آرکائیوز میں قدیم دستاویزات کے مطالعے
کے بعد ڈاونچی کی زندگی سے جڑے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ
اٹلی میں ڈاونچی کی والدہ کی ملاقات پیٹر ڈاونچی نامی ایک نوجوان سے
ہوئی اور ان دونوں کے بیٹے کو لیونارڈو ڈاونچی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پروفیسر کارلو ویسے کی تحقیق پر کئی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے
تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دعویٰ کے حق میں تاریخی دستاویزات کی
صورت میں شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستاویزات میں ایک
غلام لڑکی کترینا کی محبت میں گرفتار ڈاونچی کے والد کے ہاتھوں لکھا ہوا ایک خط بھی موجود ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
مونالیزا فن پارہ کے خالق لیونارڈو
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)