پاکستانتازہ ترینتعلیم

سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے5 جنوری تک کرنے کی تجویز

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

موسم سرما کی تعطیلات

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے5 جنوری تک کرنے کی تجویزسامنے آگئی تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری این سی او سی کے(آج) ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی،

بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیاسیاسی نقشہ نصاب کی کتابوں میں شائع کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔منگل کوبین الصوبائی وزرائے تعلیم کی ورچوئل کانفرنس وفاقی سیکرٹری تعلیم ناہید درانی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس میں ہونے کی وجہ سے وفاقی وزیر شفقت محمود اس کانفرنس میں شریک نہ ہو سکے،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تمام صوبوں سے سیکرٹریز تعلیم شریک ہوئے۔ اجلاس میں 12سے18سال بچوں کی ویکسینیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق غور کیا گیا۔

سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز اور صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔وزارت تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بارے تمام صوبوں سے سفارشات لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے تجویز دی کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کی جائیں کیونکہ چھٹیاں کرنے سے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے، جس کے باعث مختلف تجاویز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سردیوں کی چھٹیاں25 دسمبر سے 5 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ کے سوا باقی صوبوں نے وفاق کی تجویزکی حمایت کی تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا،

حتمی اتفاق رائے کے لئے سفارشات (آج)بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول(این سی او سی) اجلاس میں پیش کی جائیں گی ،جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔اجلاس میں تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا پولیٹیکل میپ نصاب کی کتابوں میں شائع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

موسم سرما کی تعطیلات

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے