تازہ تریندلچسپ و عجیب

موت ہی زندگی کی محافظ، برفانی ریچھ نے ثابت کر دیا، دیکھیں دلچسپ ویڈیو

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ریاض: جے ٹی این پی کے نیوز: موت ہی زندگی کی محافظ

ایک خوفناک قطبی ریچھ کی زبردست سمجھداری کا مظاہرہ کرنے پر مبنی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں،

جسے کچھ عرصہ میں 20 لاکھ افراد نے صرف دیکھا ہے بلکہ ریچھ کی تعریف میں کمنٹس اور تبصروں کی بھی بھرمار کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹس پر زیر گردش اس ویڈیو

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سُست سفید قطبی ریچھ کس طرح اپنے آپکو

جمے ہوئے پانی پر پھینکتا اور رینگتا ہوا پانی کے اوپر سے گزرتا ہے۔

ریچھ نے کمال ہوشیاری دکھائی کہ قدموں سے جمے ہوئے پانی پر سے نہیں گزرا کہ اس پانی کے

اوپر جمی ہوئی برف کی تہہ نہ ٹوٹ جائے اور وہ پانی میں ڈوب نہ جائے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ قطبی ریچھ کس طرح خود کو جمے ہوئے پانی پر ڈال کر رینگ کر آگے بڑھتا ہے

اپنی سکیٹنگ جاری رکھتا اور جمے ہوئے پانی کے دوسرے کنارے پر پہنچتا ہے تو دوبارہ کھڑا ہوجاتا ہے،

پھر سے قدموں پر چلنے لگتا ہے۔

"Tansu Yi” اکائونٹ پر جاری کی جانیوالی اس ویڈیو میں ایک تبصرے بتایا گیا ہے کہ

قطبی ریچھ جانتے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں خود کو چپٹا بنانا ہے تاکہ پتلی برف

پر دبائو نہ پڑے اور برف ٹوٹنے سے بچ سکے۔

پڑھیں : بھارت میں بندر کا ایسا کمال سب حیران رہ گئے

ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد

ریچھ کی حرکت کی تعریف کی اور پورے معاملہ کی اپنے طور پر وضاحت بھی دے رہے ہیں۔

کچھ نے لکھا ہے کہ فزکس کا ایک سادہ سا قانون ہے جسے دبائو کا قانون کہتے ہیں۔

جس کا مطلب ہے زمین پر دبائو کو کم کرنے کیلئے جسم کے رقبے کو ایک مخصوص

حصے پر تقسیم کر دیا جائے۔ ریچھ نے بھی اسی قانون کا استعمال کیا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا یہ ویڈیو کب اور کہاں فلمائی گئی، لیکن کچھ لوگوں کے خیال میں اسے حال ہی میں انٹارکٹیکا میں فلمایا گیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

موت ہی زندگی کی محافظ ، موت ہی زندگی کی محافظ ، موت ہی زندگی کی محافظ

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے