پاکستانتازہ ترین

منی بجٹ کا راستہ روکنے ، ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششوں میں تیزی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ان ہاؤس تبدیلی کوششوں میں تیزی

لاہور اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے ان

ہاؤس تبدیلی اور منی بجت کا راستہ روکنے کی کوششین تیز کر دیں اس سلسلے

میں پیر کے روز قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں چیئرمین پیپلز

پارٹی بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں قومی

اسمبلی میں منی بجٹ کو مسترد کرانے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی دوسری

طرف مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کے درمیان ہونے

والے رابطے میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور ان ہاؤس تبدیلی کی حکمت عملی

کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پیر کے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور

مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابط ہوا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات

بھی طے ہوگئی ہے ،شہبازشریف جے یوا ٓئی کیسربراہ مولانا فضل الرحمان سے

ائندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے ،ملاقات میں شہباز شریف

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے،

ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبر آف گیمز پر بات ہوگی، ملاقات میں حکومت

کو پارلیمان کے اندر ٹف ٹائم دینے پر مشاورت ہوگی،دوسری طرف متحدہ

اپوزیشن نے مہنگائی پر حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

کرلیا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے سامنے

مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ، احتجاج میں اپوزیشن لیڈران اور

ارکان پارلیمنٹ بھی حصہ لیں گے۔اس سلسلے میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو بھی

ہدایات جاری کردی گئی جبکہ اسلام آباد و راولپنڈی کے ورکرز کو بھی بلانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے اپنی جماعت کو

انِ ہاؤس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔اس حوالے سے ن لیگ کے ایک

سے زائد اہم رہنماؤں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا

عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا جائے ہم آئینی طریقہ سے ہی ھٹانے کے

حامی ہیں جوان ہاؤس چینج ہی بنتاہے۔لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پی پی، ن

لیگ ایک ہوں تو انِ ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہو گی، دونوں میں اس وقت نئی

حکومت کی مدت پر بات چیت جاری ہے امیدہے آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی

اتفاق رائے جلد ہو گا

ان ہاؤس تبدیلی کوششوں میں تیزی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے