منکی پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
اسلام آباد: منکی پاکس کے مزید 2 کیسز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد جہاں ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے وہیں صوبہ سندھ حکومت نے بھی منکی پاکس کے تدارک کیلئے اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منکی پاکس کے لئے ہسپتالوں میں الگ وارڈز بنائے جائینگے، منکی پاکس کی علامت کے لئے الگ آئسولیشن وارڈ رکھا جائے گا۔
منکی پاکس کے حوالے سے ضلعی سطح پر ریپڈ رسپانس ٹیم بنانے کا اعلان
سیکرٹری صحت نے اس ضمن میں کہا ہے کہ منکی پاکس کے حوالے سے ضلعی سطح پر
ریپڈ رسپانس ٹیم بھی بنائی جائے گی۔ دوسری طرف بڑھتے منکی پاکس کیسز کے پیش نظر
پمز ہسپتال میں مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ پمزحکام نے تصدیق کی ہے
کہ کورونا کی طرز پرآئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان پمز کے مطابق منکی پاکس کا
پہلا مریض بھی پمز ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے، مزید کیسز سامنے آنے پر مریضوں کو
آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔ منکی پاکس کے لئے ہسپتالوں میں الگ وارڈز بنائےجائیں گے۔
ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکرینگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
وزارت صحت نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکرینگ کا عمل تیز کرنے اور ہسپتالوں میں
آئسولیشن وارڈز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ مراسلے کے مطابق بیماری کی علامات میں سر
اور پٹھوں میں درد، چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہونا ہے، وباء زدہ ممالک سے آنے والے
مسافروں کی سکریننگ لازمی کی جائے، ڈبلیوایچ او کے 6 خطوں میں 110 ریاستوں میں 87
ہزار 113 کیسز اور 130 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
منکی پاکس کے مزید 2 کیسز ، منکی پاکس کے مزید 2 کیسز
پڑھیں : ۔۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)