پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) منکی پاکس ادارہ قومی صحت الرٹ

پاکستان نے منکی پاکس بیماری کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت
نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سے متعلق ہائی الرٹ

ادارہ قومی صحت نے وفاقی اور صوبائی حکام صحت کو منکی پاکس کے مشتبہ کیسز
سے متعلق ہائی الرٹ کر دیا ہے جس کے پیش نظر ملک کے تمام داخلی راستوں اور
ائیرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت
کے ماہرین نے ملک بھرکے بڑے سرکاری و نجی ہسپتالوں کوبھی آئسولیشن وار
ڈقائم کرنے کےلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

منکی پاکس وائرس جانوروں سے جانوروں اور اب انسانوں میں منتقل ہوگیا

ماہرین قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہسپتالوں میں موجود طبی عملے
کو منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں سے احتیاط سے پیش آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ماہرین
کے مطابق منکی پاکس وائرس جانوروں سے جانوروں اور اب انسانوں میں منتقل ہوگیا
ہے ، دنیا میں منکی پاکس کے 92 کنفرم اور 28 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ماہرین
کا کہنا ہے کہ منکی پاکس متاثرہ شخص کو ہاتھ لگانے اور دانوں کی رطوبت لگنے سے پھیلتا ہے۔

منکی پاکس ادارہ قومی صحت الرٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: