منفی لکھنے والوں نے تکلیف دی، خاموشی نے مضبوط بنا دیا، طوبی انور

شوبز نیوز/ منفی لکھنے والوں نے تکلیف دی

مرحوم اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبی انور نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتی

کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں ۔

ایک خصوصی انٹرویو میں طوبی عامر نے کہا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں

اورعامر لیاقت سےشادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں۔شادی کے ڈیڑھ دوسال میں نے کام نہیں کیا۔

شادی کےدو سال بعد میں نےباقاعدہ آڈیشن دیا اور اسوقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں۔

شوبز کی دیگر نیوز بھی پڑھیں۔

مشی خان انجلینا جولی کے مہذب انداز، انسان دوستی کی معترف ،تقلید کا مشورہ

پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری

شوبز ستارے بچھڑ گئے
2021 شوبز کے مایا ناز ستارے جو بچھڑ گئے

عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید پر طوبی انور نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی

کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کرکچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے

لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے۔

ذاتی معاملات کو سرکس نہیں بنانا چاہتی ہوں، بیوہ عامر لیاقت مرحوم

طوبی انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے، آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی، یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بنائیں، سید طوبی نے ٹی وی ڈراما سیریل بچھو میں منفی کردار ادا کیا ہے۔اپنے کرداروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ اچھی بات ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے سہرا رہے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: