ملک بھرمیں ممکنہ دہشتگردی کا الرٹ جاری
لاہور (جے ٹی این پی کے) ممکنہ دہشتگردی کا الرٹ جاری
نیشنل کرائسزانفارمیشن مینجمنٹ سیل نے ملک میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطا بق نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز ،آئی جیز ،ایف آئی ا ے ، ایف سی سمیت دیگر اداروں کے سربراہاں کو مراسلہ جاری کیا گیا،
جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں دہشتگردی کے واقعات کے پیش احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے سبی بم دھماکے کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن ایجنسیاں دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کرکے امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں سے بچنے کیلئے احتیاط اور پیشگی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔
پنجاب حکومت نے پشاور دھماکے کے بعدسے ہی سکیورٹی کو الرٹ رکھاہوا ہے
تاہم اس میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔
آئی جی پنجاب رائو سر دار علی خا ن نے ہدایت کی ہے قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، اہم سر کاری و نجی عمارتوں کے اطراف اور رش والے مقامات پر پیٹرولنگ کا عمل بڑھایاجائے۔
ممکنہ دہشتگردی کا الرٹ جاری
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں