ممنوعہ فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماوں کو طلب کر لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف شہر شہر انکوائری

کی جائے گی ، مانیٹرنگ ٹیم مختلف شہروں میں قائم زونل انکوائری کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن

کرے گی، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری کا دائرہ کار

پورے ملک میں بڑھا دیا،

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر ،فیس بک کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف شہر شہر انکوائری کی جائے گی، مانیٹرنگ ٹیم

مختلف شہروں میں زونل انکوائری کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن کرے گی،اسلام آباد، پشاور،

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں کوآرڈی نیشن کی جائے گی ، زونل کمیٹیاں پی ٹی آئی

کے اثاثوں اور فنڈز سے متعلق تفصیلات حاصل کریں گی،انکوائریاں پولیٹکل پارٹیز ایکٹ

2002کے تحت کی جائیں گی، مانیٹرنگ ٹیم5ممبران پرمشتمل ہوگی، سربراہی ڈائریکٹرٹریننگ

اطہر وحید کریں گے،دیگر ممبران میں خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجازاحمد

شیخ شامل ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،

یہ بھی پڑھیں : وٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

جس میں کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم زونل انکوائری ٹیموں کی رہنمائی بھی کرے گی۔ممنوعہ فارن

فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی یف آئی اے نے پاکستان تحریک

انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور محمود الرشید کوطلب کر لیا۔ایف

ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر

پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ

فارن فنڈگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس

کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں۔سابق سپیکر اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی

حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

منکی پاکس سے پہلی موت، وزیر صحت نے تصدیق کردی

دوسری طرف اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے نوٹس ملنے کی تردید کی ہے۔

صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانونی طریقے سے فنڈنگ کی،

مجھے ابھی تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو

بھی11ستمبر کو ایف آئی اے لاہور آفس میںپیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔

دوسری طرف ایف آئی نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔۔ایف

آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جبکہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب

کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم کی

سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سیل رابعہ قریشی ہیں جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر

روف شیخ بھی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے زیراستعمال 4 اکائونٹ سے تحقیقات کیلئے

باضابطہ اجازت لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کے زیر استعمال 3 بینک اکائونٹ ایچ بی ایل اور ایک

اکائونٹ بینک اسلامی کا ہے۔ یہ تحقیقات پی ٹی آئی سندھ، ویمن ونگ، پی ایس 113 اور ایک

اکائونٹ کیخلاف کی جارہی ہے

ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: