ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) مہنگائی بلند ترین سطح پر

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.39 فیصد اضافہ ہوا.

جبکہ سالانہ بنیاد پر جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10.26 فیصد رہی جبکہ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 اور جنوری 2021 میں 5.7 فیصد تھی.

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

ماہرین کے مطابق بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33 فیصد، گھی 47.4 اور دال مسور 41.3 فیصد مہنگے ہوئے ، پھل 28.35 فیصد مہنگے ہوئے .

اس طرح جنوری میں سالانہ بنیادوں پربجلی چارجز 56.20 فیصدپٹرولیم مصنوعات میں 36.22 فیصد جبکہ پلاسٹک مصنوعات 11.72 فیصد  اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.03 فیصد مہنگے ہوئے،

رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم 2.68 فیصد، گوشت 1.78  پھل 4.11 ، دال مسور 6.13 اور دال چنا 3.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: