ملک میں ایمرجنسی ، صدارتی نظام، کابینہ میں ایسی کوئی تجویز نہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ملک میں ایمرجنسی صدارتی نظام
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور صدارتی نظام سے متعلق شور مچا
ہواہے لیکن ایسی کوئی بھی تجویز ابھی تک وفاقی کابینہ میں نہیں آئی ، اپوزیشن 23 مارچ کی بجائے 24 یا
27 مارچ کو لانگ مارچ کرے ، اپوزیشن کو خیال کرنا چاہیے 23مارچ کو او آئی سی کے وز رائے خارجہ پاکستان
آ رہے ہیں،جو مسلح افواج کی پریڈ میں شریک ہونگے.
ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں کہ وہ قبول نہیں کی جاسکتیں، اگر ٹی ٹی پی قانون،آئین اور پاکستانی جھنڈے
تلے آ ئے تو ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ،آج افغانستان میں ماحول ہمارے خلاف نہیں ۔
شیخ رشید نے لاہور دھماکے کے ملزموں تک پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا دہشت گر دی کو شکست دیں گ
ے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام اداروں کوالرٹ جاری کیا ہے، تمام اداروں کوکہا ہے جاگتے رہیں
،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دی، جوہرٹاؤن کے بعد انارکلی میں دہشت
گردی کا واقعہ ہوا ہے، بی این اے ایک چھوٹا سا گروپ ہے، پتا نہیں ابھی بی ایل اے نے انارکلی
حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے یا نہیں۔ دھماکے میں ایک آدمی کے پیچھے ہیں،
کیا واقعی مریم نواز نے بیٹے کو شادی میں14کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دی ؟
ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا ورنہ شام کوبھارتی میڈیا میرے پیچھے پڑ جائیگا، دہشتگرد کے قدموں کے چاپ کے
پیچھے چل رہے ہیں۔
ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے حوالے سے کہا
پچھلے دنوں اپوزیشن نے کہا عمران کا جانااب دنوں کی بات ہے،لیکن عمران خان کہیں نہیں جارہا، عمران
خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، جوکہہ رہے تھے حکومت جارہی ہے ان کی آنکھیں
کھل جانی چاہیں۔ پیپلز پارٹی کی ٹریکٹر ریلی دراصل ر یڑھا ریڑھی مارچ ہے۔
اپوزیشن کو تجویز دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا اوآئی سی اجلاس 23 مارچ کو ہو گا،وہ 4دن پہلے یا بعد میں
احتجاج کرلے، اپوزیشن کوخود سوچنا چاہیے، ان کے انجن میں دھواں پھنسا ہوا ہے، عدم اعتماد کی بات کرتے
ہیں یہ منہ اورمسورکی دال؟ اپوزیشن والے کس منہ سے اسلام آباد آرہے ہیں، انہوں نے ملک کولوٹا۔
اﷲ کومنظورہوا عمران خان پانچ سال پورے کریگا، نا ہم جا رہے ہیں نا آپ اس قابل ہیں کہ اسلام آباد آئیں گے، اگراپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی توان کے گلے میں ڈھول ڈال کر پیٹا جائیگا، اپوز یشن بلاول کیساتھ
ملکراسلام آباد آجائے، اگریہ قانون کوہاتھ میں لیں گے تو پھرہم ان کوہاتھ میں لیں گے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
اسلام آباد میں ناکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا جب تک میں زندہ ہوں اسلام آباد کے ناکے بحال
نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستان کی ترقی بھارت کواچھی نہیں لگتی، بھارت میں مسلمانوں کونشانہ بنایا جا رہا ہ
ے، سیکولربھارت ختم ہو چکا، انتہا پسند بھارت بن چکا ہے۔ چین کی دوستی پرہمیں فخرہے، دنیا کی کوئی
طاقت ہمیں چین سے دورنہیں کرسکتی۔
عالمی طاقتیں داسو، بھاشا، سی پیک کوروکنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا سیزفائر کالعدم ٹی ٹی پی نے خود توڑی، ٹی ٹی پی اگرلڑے گی توان سے لڑیں گے، مذاکرات کرینگے تودروازے کھلے ہیں، پچھلے 3ماہ میں دہشت گردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔ این ڈی ایس، راکوافغانستان میں شکست ہوئی، ان کے چھوٹے موٹے گروپس پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں،لیکن دہشت گردوں کوشکست فاش ہو گی۔
ملک میں ایمرجنسی صدارتی نظام