ملک ریاض ،پی ٹی آئی کالیک ہونیوالی مبینہ آڈیو سے اظہار لاتعلقی

پشاور: نیوز ڈیسک/ آئی آر خان : ملک ریاض ،پی ٹی آئی کالیک
Imran Rasheed

چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دےدیا ، جبکہ سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ منظرعام پر آنے والی آڈیو سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں۔

کسی سیاسی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا،ہر قانونی فورم سے رجوع کرونگا،ملک ریاض

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے
جعلی آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں، اور سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو بھی اسی ٹیکنالوجی کی پیدوار ہے،
میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، لیکن یہ حقیقت ہے سیاسی فائدے کےلئے میری آواز کا غلط
استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے ، اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا، انہوں نے کہا
میں اس معاملے کےخلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ
لگانے کیلئے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا، جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

باپ بیٹی کی گفتگو ہمارے ساتھ منسلک نہ کریں، ہم اسکی تردید کرتے ہیں،فرخ حبیب

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا
اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ باپ بیٹی کی گفتگوکو پاکستان تحریک انصاف سے منسلک نہ کریں، ہم اس کی تردید
کرتے ہیں، جس آڈیو کا حوالہ دیا جارہاہے، اس کو مسترد کرتے ہیں۔

پڑھیں۔  ہیرےکی انگوٹھی، ملک ریاض،فرح گوگی، کپتان سمیت5 کردار ایک اور مبینہ آڈیو کال

خیال رہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر کی سامنے آنیوالی مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی
اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع
کردیا ہے۔امبر فرح کا نام لیے بغیر کہتی ہے کہ ہفتہ کو ا ±س کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665+

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: