ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے پٹرول ڈیزل مہنگا کر کے ملک کو دیوالیہ

ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے، تاریخی بجٹ میں

غریب پر بوجھ نہیں ڈالا ،امیروں پر ٹیکس لگایا، یقین دلاتاہوں اگر عالمی سطح پر تیل

سستا ہوا تو پاکستان میں جو کرسکتے ہیں وہ کرینگے، چین سے بھی پیر تک پیسے آ

جائینگے۔ عمران خان بتائیں وہ پاکستان کو سری لنکا کیوں بنانے جارہے تھے؟ ہم ایک

ایک چیز کی قیمت کے ذمہ دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو، حکومت میں آنے

کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جن میں پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی نقصان نہیں ہورہا، اس

سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کو نقصان میں بیچ رہے تھے۔

عمران خان نے پونے چار سال میں 80 فیصد زیادہ قرض لیا

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگز یب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے

ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے پونے چار سال میں 80 فیصد زیادہ قرض لیا، سابق

حکومت پاکستان کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ گئی تھی، پا کستان میں ہمیشہ غریب کیلئے

ٹیکس ہوتا ہے، ہم نے وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی ٹیکس لگایا ہے، خود میری

کمپنی پر بھی مزید ٹیکس عائد ہوگا، پی ٹی آئی دور میں بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئے

تھے، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، امیر لوگوں پر بھی ٹیکس مزید بڑھایا جائیگا ،

انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان 120 ارب روپے کا خسارہ

چھوڑ کر گئے، حکومت چلانے سے دگنا خرچ پٹرول ڈیزل کی سبسڈی پر کیا گیا، عمران

خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے

مسائل پیدا ہوئے۔

سٹاک ایکسچینج میں اسوقت تیزی ہے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے

سٹاک ایکسچینج میں اسوقت تیزی ہے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے، پچھلی حکومت

4سال میں چینی کی قیمت کو کنٹرول نہ کرسکی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا اور

گھی کی قیمتیں کم کیں، ملکی معیشت بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، حکومت

کو مہنگائی کا اندازہ ہے،جلد حالات بہتر ہونگے۔وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ 2سے 3ماہ

میں مشکلات پر قابو پا لیں گے، 8 کروڑ افراد کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز

کے موبائل یونٹس عوام کو دہلیز پر سستی اشیا فراہم کرینگے۔
ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: