ملک بھر میں بارشیں،پہاڑوں پر برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

پہاڑوں پر برفباری

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پورے ملک میں بارشوں نے رنگ جمانا شروع کر دیا ‘ اسلام

آباد میں بادل خوب گرجے برسے‘ملکہ کوہسار مری سمیت گلیات اور آزاد کشمیر کے پہاڑوں نے

سفید چادر اوڑھ لی ‘ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا‘ملک بھر سے سیاحوں نے بچوں کی

چھٹیوں کے باعث برفیلے علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے ‘ ناران کاغان روڈ بند ہونے باعث گاڑیوں کی

لمبی قطاریں لگ گئیں‘لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد

سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، آسمان سے برستی بوندوں نے موسم کا

مزادوبالا کر دیا۔ گلیات، مظفر آباد میں بارش اور برفباری نے نظارے حسین بنا دیئے۔ موسم کا حال

بتانے والوں نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم سرما کے رنگ، لاہور سمیت کئی شہروں میں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش

سے موسم دلفریب ہوگیا۔ بادل برسنے سے جاڑے کی شدت بھی بڑھ گئی۔راولپنڈی، صادق آباد، قصور،

وہاڑی میں ابررحمت برسا۔ بہاولنگر، بورے والا، منچن آباد سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

گوادر میں بادل خوب برسے، موسلا دھار بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف

علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گلیات، ایوبیہ، ڈنگا گلی، چھانگہ گلی میں آسمان سے

گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، کالام، مالم جبہ میں برفباری سے موسم

دلفریب ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں

میں مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی۔کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا

امکان ہے۔چیف میڑولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں8 جنوری سے سردی

کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ بارش کے پورے سلسلے میں

40 سے 50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔چیف میڑولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آج شام یا رات سے

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔5 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔

پہاڑوں پر برفباری

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: