پاکستانتازہ ترینصحت

ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی، وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے،

جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 307 نئے ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 566 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مختلف شہروں میں پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان

دوسری جانب کورونا کیسز میں کمی آنے سے اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف

شہروں میں کل سے پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

این سی او سی اور حکومت کی جانب سے کورونا پھیلا ؤمیں کمی والے شہروں اور

علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا جس

کا اطلاق 16 فروری بدھ سے ہوگا۔

کورونا کیسز کے کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی

سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی

ایس او پیز کیساتھ ہوٹلز میں ڈائننگ ان کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کورونا

پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار  برقرار رہیں گی۔

مختلف شہروں میں کل سے پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان

ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے