ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کئے جائیں ، چودھری شجاعت

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) ملکی مفاد میں جلسے منسوخ

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت اور حزب اختلاف سے ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا

کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں

جبکہ حیرت ہے حزب اختلاف کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی۔

سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں.

جبکہ جمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں.

سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: