ملکی حالات پر اداکارہ مہوش حیات اورانور مقصودکے دلچسپ ومعنی خیز تبصرے
لاہور،کراچی : (جے ٹی این پی کے) ملکی حالات پر اداکارہ مہوش حیات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے نے بینظیر بھٹو شہید کیساتھ جو کچھ ہوا اس کی درد ناک یادیں تازہ کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ بتصرہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور
اداکارہ مہوش حیات نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔
مہوش حیات نے لکھا ہر ایک کو پر امن احتجاج کا حق ہونا اور حکام کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
میں عمران خان اور دوسرے زخمی ہونیوالے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں۔
قائد اعظمؒ کے بعد پاکستان کو کوئی اچھا سربراہ نہیں ملا
پاکستان کے معروف لکھاری، دانش ور اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کی سوشل میڈیا پر
وائرل ہونیوالی ویڈیو میں
انور مقصود ایک تقریب میں موجودہ ملکی حالات پر اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں تشویش
کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں
قائد اعظمؒ کے بعد ملک کو کوئی اچھا سربراہ نہیں ملا، اگر کوئی ایک آدھ آیا بھی تو اسے ہٹا دیا گیا۔
آج پاکستان 75سال کا ہوگیا ہے، 75سال ترقی کیلئے بہت ہوتے ہیں مگر ہمارا ملک بجلی
پیدا کر رہا ہے، گندم اور نہ ٹماٹر، صرف بچے پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر چہ پاکستان 75 برس کی عمر میں بچے پیدا کررہا ہے تو
اس کا مطلب ہے کہ طاقتور ملک ہے۔
صرف کرکٹ ایک ایسا میدان جس میں ہم جیت سکتے ہیں۔۔۔۔
انور مقصود نے اپنا مزاحیہ تبصرہ جاری رکھتے ہوئے کہا صرف کرکٹ ایک ایسا میدان باقی رہ گیا ہے،
جس میں ہم جیت سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے رمیز راجہ کو مشورہ دیا کہ ٹی 20 میں پاور پلے کی بہت اہمیت ہوتی ہے،
اگر تم بابر اعظم اور رضوان کی جگہ کسی بریگیڈیئر یا کرنل کو کہو کہ پہلے 6 اوورز وہ کھیل لیں،
کیونکہ پاور پلے کو فوج سے بہتر کونہیں جانتا ،
اور یہ لوگ کسی کو بھی بڑی آسانی سے آوٹ کرسکتے ہیں لیکن رمیز راجہ نے میری ایسی کوئی بات نہیں سنی ۔
ملکی حالات پر اداکارہ مہوش حیات
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ