تازہ ترینخبر آئی ہےزیرِعنوان

ملکہ برطانیہ کی جانب سے میگھن کی ساتھ رہنے کی درخواست رد کرنے کا انکشاف

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لندن (جے ٹی این پی کے خواتین) ملکہ برطانیہ کی جانب سے میگھن

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوئم کی جانب سے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل

سے شادی کے بعد درخواست کو مسترد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی

رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018ء میں اپنی شاہانہ شادی

کے بعد ملکہ سے اپنے رہنے کے انتظامات کے بارے میں ایک درخواست کی تھی۔ تاہم

ملکہ برطانیہ نے اس درخواست کو ایک خاص وجہ سے ٹھکرا دیا تھا۔ ڈیوک اور ڈچز آف

سسیکس، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جو کہ ابھی اپنے دو بچوں آرچی اور لیلیبیٹ

کے ساتھ مونٹیسیٹو مینشن میں رہتے ہیں، ان کے پاس کئی گھر تھے۔

= شاہی جوڑا فیملی بڑھانے کیلئے کسی بڑی جگہ منتقل ہونا چاہتا تھا =

ملکہ برطانیہ کی جانب سے میگھن

لیکن منگنی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن کینسنگٹن پیلیس میں اپنے دو بیڈ روم کے

ایک چھوٹے کاٹیج میں منتقل ہوئے جو کہ کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ کی رہائش سے

کچھ فاصلے پر ہے۔ البتہ شاہی جوڑا شادی کے بعد اپنی فیملی کو بڑھانے کے لئے

کسی بڑی جگہ پر منتقل ہونا چاہتا تھا اور اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ملکہ

کے پاس گئے تھے۔ لیکن اس جوڑے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ملکہ نےگھر کے

بارے میں کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، جوڑے نے ملکہ سے

پوچھا کہ کیا وہ ونڈسر کیسل میں رہ سکتے ہیں؟ جس پر ملکہ برطانیہ نے انہیں اجازت

نہیں دی اور ونڈسر کیسل کے بجائے انہیں فروگمور کاٹیج دے دیا۔

= سرکاری رہائشگاہ پر پارٹی، ملکہ برطانیہ بھی وزیراعظم سے ناراض =

ملکہ الزبتھ دوئم نے پانچ ہفتوں سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بات نہیں کی

ہے ،برطانوی میڈیا کے مطابق، ملکہ برطانیہ نے پانچ ہفتے قبل برطانوی وزیراعظم سے

ملاقات کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ، بورس جانسن کو اپنے شوہر

کی تدفین سے قبل ڈاﺅننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں کی اجازت دینے پر ذاتی طور پر معافی

مانگنے کا موقع دیں گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ملکہ کے ساتھ ہفتہ

وار ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن بورس جانسن کی پانچ ہفتوں سے ملکہ سے بات نہیں ہوئی۔

ایک ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے اس وقت میں ملکہ اور

وزیراعظم کے درمیان ملاقات کا نہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

= بھارت، حجاب نہ اتارنے پرکالج طالبات کے کلاس میں بیٹھنے پر پابندی =

ملکہ برطانیہ کی جانب سے میگھن

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل، پانچویں زخمی، 2 ملزم گرفتار

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے