ملزم قاتل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع
کرائمز رپورٹ/ ملزم قاتل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
سارہ انعام قتل کیس ،ملزم شاہنواز 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں جمعہ کے روز فارم ہاؤس سے اپنی اہلیہ پاکستانی نژاد کینیڈین سارہ انعام کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونیوالے ملزم شاہ نواز کو بروز ہفتہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،
عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری بھی منظور کر لئے۔
اسلام آباد پولیس نے رات گئے سینئر صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا



شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون سے متعلق اسلام آباد پولیس کے شعبہ تفتیش کے ذرائع سے معلوم ہوا
ہے کہ مقتولہ سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیاء الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کرتے
ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کی ایماء پر ان کی بھتیجی سارہ کو قتل کیا گیا ہے،
ہفتہ کے روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے ملزم کے والدین کی گرفتاری کی درخواست منظور ہونے کے بعد
اسلام آباد پولیس کی تشکیل دی جانیوالی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب ملزم کے والد سینئر
صحافی آیاز امیر کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا،
تاہم پولیس حکام کے مطابق ملزم کی والدہ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ملزم کا اہلیہ کو ڈمبل کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف ایف آئی آر میں شامل
اپنی تیسری بیوی سارہ انعام کو قتل الزام میں گرفتار شاہنوار کو جب گذشتہ روز
جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تو دوران سماعت تفتیشی افسر
نے ملزم شاہنواز کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی،
جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کس لیے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری چاہئیں؟
تفتیشی افسر نے جواب دیا ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے،
جس پر عدالت نے ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
دوسری جانب قتل کا ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹائون کی مدعیت میں
درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا،
گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے،
ایف آئی آر میں ملزم کا اعتراف شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے
دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا،
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی
لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔
سارہ قتل کیس کے متعلق مزید خبریں پڑھیں
ملزم نے گاڑی، رقم کی واپسی کے مطالبے پر قتل کیا، تفتیشی ذرائع
تفتیشی ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں،
ملزم شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ مقتولہ سارہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا،
ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ نے اپنے لئے ایک گاڑی خریدی تھی،
ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،
سارہ نے اپنے دئیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آ کر اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا۔
سارہ انعام نے بھی شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا، والدین تک لاعلم
ادھر یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مقتولہ سارہ انعام نے
بھی اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا،
مقتولہ سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی۔
مقتولہ کے والدین کو بھی یہ افسوسناک سانحہ سامنے آنے کے بعد معلوم
ہوا کہ ان کی بیٹی نے خفیہ شادی کر رکھی تھی،
بتایا جاتا ہے کہ سارہ کے والدین خفیہ شادی اور بیٹی کے قتل کا علم ہونے پر صدمے سے نڈھال ہیں،
ھم سے رابطہ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کیجیے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ملزم قاتل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ، ملزم قاتل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ، ملزم قاتل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
h4>= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں