تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی، اسلام آباد کو20 رنز سے شکست

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی (جے ٹی این پی کے) ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آو_¿ٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان پانچویں اوور میں 12 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ملتان کو دوسرا نقصان 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹر شان مسعود 43 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناسکے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم ڈیوڈ اور رائیلی روسو کے درمیان بہترین شراکت داری قائم ہوئی، دونوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

ٹِم نے 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آو_¿ٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔

ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے بھی شروعات سے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم دونوں اوپنرز چھٹے اوور میں 57 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔

پال اسٹرلنگ 19 اور ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کو تیسرا نقصان رحمان اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 15 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے.

تاہم دوسرے اینڈ سے کپتان شاداب خان جارحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ایک وقت پر تو ایسا لگا شاداب میچ کو ختم ہی کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوا، وہ 42 گیندوں پر دھواں دار 91 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ فہیم اشرف صفر، اعظم خان 12 اور آصف علی 15 رنز بناکر آو_¿ٹ ہوئے۔یوں اسلام آباد کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں197 رنز بناکر آو_¿ ٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹی۔ ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 اور ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے