مفرور ملزم کو سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، جانیئے کیسے
جارجیا:جے ٹی این پی کے نیوز: مفرور ملزم کو سوشل میڈیا پر
امریکہ میں ایک مفرور ملزم اپنی حماقت کی وجہ سے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست دیکھی جس میں اپنا نام نہ پا کر اس نے کمنٹ کر دیا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نظر میں آ گیا اور انہوں نے موقع پر کر حراست میں لے لیا۔
گرل فرینڈ کا سفاک بھارتی قاتل لڑکیوں کا رسیا نکلا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے شیئر
ہونے والی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام نہ پا کر
ایک مفرور ملزم کرسٹوفر اسپالڈنگ نے اس پر تبصرہ کر کے
پولیس کو اپنی جانب متوجہ کر لیا، یہ دل چسپ واقعہ امریکی
ریاست جارجیا کی راکڈیل کاﺅنٹی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس
نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست شیئر کی، جن میں قتل، ڈکیتی،
اقدام قتل اور اغوا کے مفرور ملزمان کے نام شامل تھے۔
میرے بارے میں کیا خیال ہے، کرسٹوفر، ہم آ رہے ہیں، پولیس
کرسٹوفر اسپالڈنگ نامی مفرور ملزم نے پوسٹ پر کمنٹ کیا میرے بارے میں کیا خیال ہے؟
ملزم کے اس کمنٹ پر کاﺅنٹی پولیس نے جواب دیا آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں،
آپ کیخلاف دو وارنٹس ہیں، راستے میں ہیں، کاﺅنٹی پولیس
نے یہ وضاحت بھی کی کہ ٹاپ ٹین کی یہ فہرست دراصل الزامات کی شدت کی بنیاد مرتب کی گئی ہے،
اور اس فہرست میں شامل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اگر
آپ کے پاس ایکٹیو وارنٹ ہے تو ہمارا مفرور یونٹ آپ کو تلاش نہیں کر رہا،
کرسٹوفر کی جانب سے کمنٹ کے ایک روز بعد پولیس نے
اس کو گرفتار کر لیا، فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے محکمہ
پولیس نے ملزم کا شکریہ بھی ادا کیا کہ خود اس کے تعاون سے یہ گرفتاری عمل میں آئی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
مفرور ملزم کو سوشل میڈیا پر ، مفرور ملزم کو سوشل میڈیا پر
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)