مفتی مینک کو بھی پاکستانی چائے بھا گئی
کراچی (جے ٹی این پی کے) مفتی مینک کو بھی پاکستانی چائے
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی چائے کے دلدادہ ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر مفتی مینک کی جانب سے چائے پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں چائے کا کپ تھامے اس کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں مفتی مینک نے کہاکہ ہم ہائی وے پر ایک ہوٹل میں رکے ہیں اور یہاں سپر مدینہ چائے پی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دریائے کابل اور سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، مزید75افراد جاں بحق
مفتی مینک نے پاکستانیوں کی تعریف میں کہا کہ یہاں کے لوگ اور ثقافت بہت اچھی ہے اور یہ جگہ بھی بہت خوبصورت ہے۔
یاد رہے کہ مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے تھے،
مفتی مینک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا پاکستان کو ہماری ضرورت ہے.
پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے۔
مفتی مینک کو بھی پاکستانی چائے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ