مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی انتقال کرگئے
کراچی (جے ٹی این پی کے) مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی انتقال
مفتی اعظم پاکستان اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے۔
مفتی اعظم کے بھتیجے سعود نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کس دل سے کہوں کہ
میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرماگئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں لڑکیوں کے سکول دوبارہ کھولے جائیں،مفتی تقی عثمانی کا طالبان کو خط
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا
اور کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے عظیم نقصان ہے، دینی تعلیمات کے
فروغ کے لیے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا
اظہار کیا اور کہا کہ مفتی صاحب کا انتقال اسلام کے لیے عظیم سانحہ ہے، ان کی دینی خدمات لازوال ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،