تازہ ترینشوبز،فیشن

معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مہناز بیگم 9 برس بیت گئے

کراچی (جے ٹی این پی کے) معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی منائی گئی۔چار دہائیوں

تک اپنی مدھر آواز سے فلمی گیتوں کو امر کرنے والی گلوکارہ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا

ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا۔ وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوزخواں کجن بیگم کی صاحب

زادی تھیں۔گیتوں کے ذریعے جلد ان کی شہرت ٹی وی سے فلم اسکرین تک پھیل گئی۔ گلوکارہ مہناز

نے باقاعدہ طور پر 1972ء میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا اور ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحور

کن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔مہناز نے مجموعی طور پر 1500ء سے زائد گانے ریکارڈ

کروائے۔ وہ اس حوالے سے بھی خوش قسمت تھیں کہ ابتداء میں ہی انہیں نثار بزمی، روبن گھوش،

سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔فنی

خدمات پر مہناز کو 13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازاگیا۔ وہ موت سے قبل طویل عرصے علیل

رہیں۔ انہوں نے 19 جنوری 2013ء کو کراچی سے امریکا کا رختِ سفر باندھا لیکن دورانِ پرواز

مہناز بیگم کی حالت بگڑنے پر انہیں بحرین کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے

جاملیں۔

مہناز بیگم 9 برس بیت گئے

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے