سابق پارلیمنٹرین ،معروف ناول نگاربشری رحمن کوروناسے انتقال کرگئیں
لاہور(جے ٹی این پی کے) معروف ناول نگاربشری رحمن انتقال
سابق رکن اسمبلی ،معروف ناول نگاراورمصنفہ ،وممتازادیب بشریٰ رحمن 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں. مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا.
بشری رحمن کا انتقال کورونا کے باعث ہوا۔ ان کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کر دی.
ان کے بیٹے نے بتایا کہ والدہ ایک عرصے سے بیمارتھیں اور کورونا میں بھی مبتلا تھیں .
قل خوانی کا ختم کل 8 سی احمد بلاک گارڈن ٹاﺅن میں ادا کیا جائےگا،
نماز جنازہ میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،فرید پراچہ،باﺅ اختر،میاں مجتبیٰ،میاں مرغوب،ڈاکٹر شفیق جالندھری،
ڈاکٹر مجاہد منصوری،چوہدری کبیر، سیدعلی بخاری،حسین مجروح،زعیم قادری،ناصر بشیر سمیت ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،
ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بشری رحمان اگست 1944ءمیں بہاولپور میں پیدا ہوئیں،انھوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے صحافت کیا،
روزنامہ نوائے وقت اور جنگ میں چادر چاردیواری اور چاندنی کے نام سے کالم بھی بھی تحریرکئے .
پی ٹی وی اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لئے ڈرامے بھی لکھے اور ماہیا نگاری کی صنف میں بھی طبع آزمائی کی،
ان کے ناول اور ا فسانے بالخصوص خواتین میں بہت مقبول تھے ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔
2007ء میں انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے بشری رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بشری رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی۔
صدر مسلم لیگ (ق)شجاعت حسین، سپیکر پرویزالٰہی نے بشری رحمن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ بشریٰ رحمن کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا۔
معروف ناول نگاربشری رحمن انتقال
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں